چارسدہ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی

چارسدہ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی

چارسدہ (بیورورپورٹ) چارسدہ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی ۔ موٹرکا ر کے خفیہ خانوں سے 14کلو گرام افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کا میڈیا کے سامنے اعتراف جرم ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اور تھانہ سٹی عمر ان خان نے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہا چارسدہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سردریاب کے مقام پر ناکہ بندی کرتے ہوئے پشاور کے سمت سے چارسدہ آنیوالے موٹر کار نمبر 761کو روک لیا ۔ تلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 14کلو افیون برآمد کرلئے گئے جبکہ موٹر کار میں سوار عصمت اللہ ولد حکیم اللہ سکنہ شہید آباد تہکا ل بالا پشاور کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ایس ایچ او عمر ان خان نے بتا یا کہ مذکورہ کاروائی ڈی پی او چارسدہ سہیل خا لد کی ہدایت پر ڈی ایس پی نذیر خان کی نگرانی میں سردریاب چیک پوسٹ پر حصوصی ناکہ بندی کے دوران کی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر