جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینٹرسراج الحق لاچی میں جلسے سے خطاب کرینگے
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینٹرسراج الحق لاچی میں جلسے سے خطاب کریں گے جماعت اسلامی لاچی کے سابق جنرل سیکرٹری عادل محمودنے اس سلسلے میں بتایاکہ پارٹی کے مرکزی امیرسراج الحق15مئی بروزاتوار صبح آٹھ بجے لاچی گراسی گراونڈمیں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کیلئے تیاریوں کاسلسلہ شروع ہوگیاہے دریں اثناء گزشتہ روزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے ضلعی امیرحاجی سردارخان اورلاچی سرکل امیرڈاکٹراقبال فناکے ہمراہ انتظامات کے سلسلے میں لاچی کادورہ کیا۔