صوابی،بھائی نے بھائی اور شوہر نے بیوی کا کام تمام کردیا

صوابی،بھائی نے بھائی اور شوہر نے بیوی کا کام تمام کردیا

صوابی( بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں قتل کی الگ الگ وارداتوں میں بھائی نے بھائی کو جب کہ شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔مسماۃ ( ش)نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کر اتے ہوئے بتایا کہ اس کی شوہر فائیو خان کو گھر کے اندر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا قتل کی دعویداری مبینہ طور پر کے بھائی شیر عمر خان پر کی ہے اور وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی گئی ہے دریں اثناء افضل خان سکنہ اُڑیا خیل اسماعیلہ نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی صاحبزادی مسماۃ ( ش) کو مبینہ طور پر اس کی شوہر احمد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل معلوم نہیں پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر