تخت بھائی میں نوجوان 11 ہزارکے وی بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں شدید زخمی

تخت بھائی میں نوجوان 11 ہزارکے وی بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں شدید ...

تخت بھائی(نامہ نگار ) تخت بھائی میں نوجوان 11 ہزارکے وی بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں شدید زخمی۔عوام کا واپڈا اھلکاروں سے لٹکتی ہوئی تاروں کو فورا ہٹانے کا مطالبہ۔تفصیلات کیمطابق تخت بھائی کو نواحی علاقہ چار باغ کورونہ یونین کونسل جہانگیر آباد کا 15سالہ کلاس ہفتم کا طالب علم محمد آصف ولد انور اپنے ماموں عمر ین خان کے گھر کی چھت پر موجود تھا کہ اس دوران ان کے گھر پر لٹکتی ہوئی 11ہزار کے وی بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر شدید زکمی ہوگیا۔ جنھیں فوری طور پر مردان ہسپتال اور بعد از برننگ وارڈ خیبر ٹیچنگ ہسپتال مردان منتقل کر دیا گیا۔ علاقے کے عوام نے واپڈا اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مزکورہ لٹکتی ہوئی تاروں کو فوری طور پر ہٹا دے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر