مالاکنڈ ٹیکس فری زون ہے ، لائسنس رجسٹریشن کے نام پر ہم غنڈہ ٹیکس دینے کو تیار نہیں ، آل باگین یونین

مالاکنڈ ٹیکس فری زون ہے ، لائسنس رجسٹریشن کے نام پر ہم غنڈہ ٹیکس دینے کو تیار ...

تھانہ(تحصیل رپورٹر) مالاکنڈ ٹیکس فری زون ہے،۔ لائسنس رجسٹریشن کے نام پرہم غنڈہ ٹیکس دینے کو تیار نہیں۔آل بارگین مالاکنڈ کا مشترکہ فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق آل بارگین یونین پل چوکی مالاکنڈ کا ایک ہنگامی اجلاس یونین کے صدر محمد نعیم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر عمر زادہ، جنرل سیکرٹری ایوب خان، فنانس سکرٹری سلیم خان اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور پاکستان کے آئین میں مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کوآئینی حق حاصل ہے کہ سو سال تک یہاں پر کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں کیا جا سکتا۔مگر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مالاکنڈ کے تمام بارگین سنٹروں کو ایک چھٹی ارسال کی گئی ہے ۔جس میں 30 جون 2016 سے پہلے پہلے اپنے اپنے بارگین سنٹرزکو ان کے ساتھ بعوض 7500 روپے لائسنس فیس ادا کرکے رجسٹر کرانالازمی قرار دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ لائسنس فیس کے نام بارگین سنٹروں پر غنڈہ ٹیکس لاگو کرنا چاہتے ہیں۔لیکن ہم کسی صورت اور کسی بھی نام سے مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس دینے کے لئے تیار نہیں۔ اگر ہمیں تنگ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجاینگے کسی بھی نقصان کی صورت میں حکومت ذمہ دار ہوگی ۔اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مالاکنڈ کے تمام بارگین سنٹرز جمعہ کے دن مکمل طور بند رہیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر