کوہاٹ ، حلقہ 39 کی ترقی میں ٹی ایم او لاچی رکاوٹ بن گئے

کوہاٹ ، حلقہ 39 کی ترقی میں ٹی ایم او لاچی رکاوٹ بن گئے

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) حلقہ 39 کی ترقی میں ٹی ایم او لاچی رکاوٹ بن گیا کروڑوں روپے کے ٹینڈرز ہونے کے باوجود پی کے 39 میں ترقیاتی کام التواء کا شکار‘ ٹی ایم او محمد امین صوبائی وزیر قانون امتیاز قریشی کو بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف‘ تفصیلات کے مطابق حلقہ 39 کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے حلقہ بھر میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز فراہم کیے جن میں آبنوشی کی سکیموں کے لیے 11 کروڑ‘ لائبریری کی تعمیر کے لیے 50 لاکھ‘ جرگہ ہال کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ‘ میرنٹی اور سول ہسپتال شکردرہ کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ‘ شکردرہ کی خوبصورتی کے لیے مختلف مقامات پر یادگاروں کی تعمیر کے لیے 1 کروڑ کے علاوہ مختلف سڑکوں کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے فنڈز جبکہ پی سی سی روڈز کی تعمیر کے لیے بھی کروڑوں کا فنڈ مختص کیا مگر میونسپل کمیٹی لاچی میں بیٹھے نااہل ٹی ایم او اور نالائق انجینئرنگ سٹاف کی وجہ سے یہ منصوبے التواء کا شکار ہیں سال 2013-14 کے ان منصوبوں میں سے کئی منصوبوں پر کام کے آغاز کے بعد ٹھیکیدار غائب ہو چکے ہیں جن کا کوئی پوچھنے والا نہیں آبنوشی سکیموں کے مکمل نہ ہونے کے باعث شکردرہ کی عوام پانی کو ترس رہے ہیں مگر ٹی ایم او لاچی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا ہوا ہے جبکہ کروڑوں فنڈز کی فراہمی کے باوجود بدنامی امتیاز قریشی کی ہو رہی ہے جبکہ حقیقت میں ان تمام منصوبوں میں رکاوٹ ٹی ایم او لاچی ہے دوسری جانب پڈا سم کنڈاؤ روڈ جس کی تعمیر پر 50 لاکھ کی لاگت آئی تھی مگر ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث سڑک کی حالت خراب ہو چکی ہے اسی طرح 50 لاکھ کی لاگت سے تعمیر چورلکی پی سی سی روڈ کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن کا بھانڈہ بھی بارشوں نے کھول دیا ہے ٹی ایم او لاچی محمد امین اور اس کے ہمنوا نااہل افسران کی نالائقی کے باعث علاقے میں صفائی کا نظام درہم برہم ہے لاکھوں روپے آمدنی کو ٹی ایم اے عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہے اور بدنام زمانہ ٹی ایم او لاچی کمیٹی کی آمدنی کو اپنی تجوری کا مال سمجھ رکھی ہے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے نہ ہونے کے باعث عوام میں روز بروز غصہ بڑھتا جا رہا ہے اور ٹی ایم اے لاچی کی مجرمانہ غفلت کے باعث صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی مقبولیت کا گراف گر رہا ہے جو کہ امتیاز قریشی کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا ذمہ دار ٹی ایم او لاچی ہے جس کی عوام پر زور مذمت کرتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر