گرلز پرائمری سکول ڈھوک احسان اللہ سیکورٹی رسک بن گیا

گرلز پرائمری سکول ڈھوک احسان اللہ سیکورٹی رسک بن گیا

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) گرلز پرائمری سکول ڈھوک احسان اللہ سیکورٹی رسک بن گیا چند فٹ کی دیواروں پر تاحال خاردار تاریں تک نہیں لگائی جا سکیں چوکیدار بغیر اسلحہ کے سکول کی حفاظت کرنے لگا‘ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم زنانہ میں بیٹھے مردانہ پلاننگ آفیسر کی نااہلی کے باعث متعدد سکولوں میں سیکورٹی کے مسائل غیر تسلی بخش ہیں جن میں یونین کونسل بلی ٹنگ میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈھوک احسان اللہ بھی شامل ہے میڈیا کی ٹیم جب مذکورہ سکول پہنچی تو کھیتوں میں واقع اس سکول کا چوکیدار مین گیٹ سے کافی فاصلے پر بغیر اسلحہ کے ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا جبکہ سکول کی چار دیواری بھی چند ہی فٹ تھی جس پر سے کوئی بھی باآسانی پھلانگ کر سکول میں گھس سکتا تھا جبکہ دیوار پر خاردار تاریں سرے سے موجود ہی نہ تھیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر