پولیس اوراشتہاریوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ،2 ملزمان گرفتار

پولیس اوراشتہاریوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ،2 ملزمان گرفتار

صوابی ( بیووررپورٹ) صوابی پولیس اور مجرمان اشتہاری کے درمیان فائرنگ کے تباد لہ کے دوران پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2کلاشنکوف اور درجنوں کارتوس برآمد کرلی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی رزڑ اعجاز آبازئی کی قیادت میں علاقہ رزڑ میں آس پاس پہاڑوں اور حساس بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن2مجرمان اشتہاری سمیت 35مشکوک افراد گرفتار کر لیا ،ملزمان سے 2عددکلاشنکوف 2پستول اور کارتوس برآمدجبکہ تھانہ ٹوپی پولیس نے پی ایس آئی ینگ الطاف کی قیادت میں کارروائی کر کے مزید 4شراب بوتل برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈی ایس پی صوابی حیدر خان کی قیادت میں ایس ایچ او گلزار خان اور اے ایس آئی راز محمد خان کو خفیہ اطلا ع ملی مجرم اشتہاری وسیم ولد کمین ساکن درہ مطلوب مقدمات میں ایک خاص مقام میں موجود ہے پولیس نفری نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچ گئے اسی اثناء پر پولیس پارٹی پر تینوں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ شروع ہوئی پولیس پارٹی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان بہادر علی ولد احمد علی اور اول شیر ولد فضل حیات ساکنان درہ کو گرفتار کر لیاان کے قبضے سے 2کلاشنکوف ،2پستول اور کارتوس بر آمد کی گئی،جبکہ ملزم سالم ولد مکین فرار ہوئے جس کی گرفتاری کے لئے سرتوڑ کوشش جاری ہیں، جبکہ ایس ایچ او ٹوپی سلطان محمود خان اور پی اے ایس ٓئی الطاف خان نے دوران گشت پمپ ہاوس تربیلہ ڈیم علاقہ میں چار ملزمان ناصر علی ،نادر شاہ ،وقار علی اور تاجمل خان کے ساتھ چار بوتل شراب برآمد کرکے محفل کے رنگ میں بھنگ ڈالی #

مزید : پشاورصفحہ آخر