مردان،سٹی سرکل میں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن،80مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

مردان،سٹی سرکل میں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن،80مشتبہ افراد ...

مردان ( بیو رورپورٹ) سٹی سرکل میں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن،80مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ بھی برآمدتفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر مردان ریجن کی حصوصی ھدایات پر قیام آمن اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے ایس پی آپریشن شفیع اللہ گنڈاپور کی نگرانی میں سٹی سرکل مردان کے علاقہ فضل کالونی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔جس میں تمام سرکل ڈی ایس پیز اور پولیس کی بھاری تعداد میں اہلکاروں ایلیٹ فورس ،اے ٹی ایس ،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس نے بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے مجموئی طور پر 150مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے اور80مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،جن کی جدید آئیڈینٹیٹی ویریفیکیشن سسٹم کے ذریعے تحقیقات کی گئی،جن میں سے 29افغان مہاجرین غیر رجسٹرڈ مقیم پائے گئے۔جبکہ 11مکان کرایہ دار بھی غیر رجسٹرڈ پائے گئے، اور05افراد کو زیر دفعہ 107/151ppcکے تحت حراست پولیس میں لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔اس دوران پولیس نے 05پستول،01شارٹ گن،اور 96عدد لارتوس بھی پرامد کئے گئے۔ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ قیام امن اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے اسی طرح کے سرچ اپریشن جاری رہینگے ،تاہم شریف شہریوں کو بے جا ہرگز تنگ نہیں کیا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر