ڈیرہ،احتجاجی مظاہرہ اور پیسکو دفترمیں توڑ پھوڑ کامقدمہ درج

ڈیرہ،احتجاجی مظاہرہ اور پیسکو دفترمیں توڑ پھوڑ کامقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کینٹ پولیس نے چارروزقبل مندھراں فیڈرپرظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کی طرف سے نکالے گئے جلوس اورپیسکودفترمیں توڑپھوڑکامقدمہ ایکسین رورل نوراللہ کی مدعیت میں جے یوآئی کے ممبرضلع کونسل نور اصغر وزیراورسرائیکی رہنماملک خضرڈیال سمیت ساٹھ نامعلوم افرادکیخلاف درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چارروزقبل مندھراں فیڈرمیں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کی طرف سے نکالے گئے جلوس اورپیسکوواپڈادفترمیں توڑپھوڑکامقدمہ کینٹ پولیس نے ایکسین پیسکورورل نوراللہ کی مدعیت میں جے یوآئی کے ممبرضلع کونسل نوراصغروزیرسکنہ سی آربی سی چوک‘سرائیکی رہنماملک خضرڈیال سکنہ ڈیال‘یونس وزیرسکنہ خیرآبادکالونی اورمحمودقریشی سکنہ سنگھڑسمیت ساٹھ نامعلوم افرادکیخلاف 353-186-127-148-149PPCکے تحت درج کرلیا۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مظاہرین نے شیشے دروازوں سمیت دیگرسامان کادولاکھ چالیس ہزارپانچ سوروپے کانقصان کیاہے۔واضح رہے کہ چارروزقبل مندھراں رورل فیڈرکے سینکڑوں مظاہرین واپڈاکی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف واپڈادفترپہنچے جہاں ایکسین سمیت ایس ڈی اوغائب تھے جس پر مشتعل مظاہرین نے توڑپھوڑکی۔بعدمیں اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ اورڈی ایس پی سٹی کی یقین دہانی پرمظاہرین پرامن منتشرہوگئے تھے۔اس واقعہ کامقدمہ کینٹ پولیس نے ایکسین واپڈاکی مدعیت میں درج کرلیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر