ڈیرہ،گندم کی ٹرالی الٹنے سے 8 افراد زخمی

ڈیرہ،گندم کی ٹرالی الٹنے سے 8 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)گاؤں کچہ ملی خیل کے قریب گندم سے لوڈٹریکٹرٹرالی ڈرائیورسے بے قابوہوکرالٹنے سے ایک عورت سمیت آٹھ افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق علاقہ کڑی خیسورکے گاؤں کچہ ملی خیل کے قریب چشمہ روڈپرگندم سے لوڈٹریکٹرٹرالی ڈرائیورسے بے قابوہوکرالٹ گئی جس سے گندم کی بوریاں ٹریکٹرٹرالی پرموجودافرادپرگرگئیں۔حادثے کے دوران ایک عورت سمیت آٹھ افرادزخمی ہوگئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر