ٹوپی میں 8کروڑ روپے کی لاگت سے 6ٹیوب ویل تعمیر کیے جائینگے ، اسد قیصر

ٹوپی میں 8کروڑ روپے کی لاگت سے 6ٹیوب ویل تعمیر کیے جائینگے ، اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹوپی ( نامہ نگار) ٹوپی میں آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے 6ٹیوب ویل تعمیر کیے جائینگے، موضع بام خیل کے قریب ایک سو بیس کنال پر محیط سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا بادہ اور اُتلہ ( گدون ) میں دو ارب اور بیس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے دو ڈیم تعمیر ہو رہے ہیں ضلع صوابی میں بجلی کی مد میں 40کروڑ روپے مختص گئے ہیں سابقہ دور حکومت میں کرپشن اور کمیشن عروج پر تھا ، تبادلوں اور ترقیوں کے لیے باقاعدہ ریٹ مقرر تھے وزراء اور ممبران اسمبلی پیسے بنانے کی مشینیں تھی ان خیلات کا اظہار سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کالو گے ٹوپی میں 17804000 روپے کی لاگت سے ایک سال میں تعمیر ہو نے والی ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں نظامت کے فرائض تحصیل کونسلر سرتاج خان نے ادا کی جلسہ سے ضلعی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر عزیزاللہ خان ،سابقہ ضلعی ارگنائزر حاجی رنگیز احمد خان ،تحصیل ٹوپی کے نائب ناظم محمد یونس خان ، جمیل خان اور سید الطاف حسین شاہ نے بھی خطاب کیا اسد قیصر نے کہا کہ سیول ہسپتال ٹوپی کے لیے 4ڈاکٹروں کی منظوری ہو گئی ہے اور وہ بہت جلد چارج سنھبال لینگے انہوں نے اے این پی ،مسلم لیگ،اور جے یو آئی ف پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں کرپشن اور کمیشن سرعام لیا جاتا تھا وزراء اور ممبران سمبلی عوام کی خدمت کی بجائے پیسے بنانے میں مصروف عمل تھے امیر حیدر خان ہو تی کے بھائی غزن ہو تی اسلحہ سکینڈل میں ملوث تھے انہوں نے احتساب کمیشن کے ساتھ بارگینگ کرتے ہو ئے 22کروڑ روپے پر جان چُھڑائی اسی وزیر علیٰ کے مشیر خاص معصوم شاہ بدنام زمانہ احتساب کمیشن کو 26کروڑ روپے دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں مولانا فضل رحمان نے سی پیک منصوبے پر وزیر اعظم کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے ذاتی مفادات حاصل کی انہوں نے کہا کہ میرے دل میں قوم کی خدمت کا جذبہ ہے میں اپنے آنے والی نسلوں کی مستقبل روشن دیکھنا چاہتاہوں میں وہ منصوبے بنوانا چاہتا ہو ں جس سے قومیں اور نسلیں بنتی ہیں آپ لوگ خدا کے لیے لوگوں کی بہکاوے میں مت آئیں اور میرے دست و بازو بن جاہیں ان لو گوں کے کہنے پر میرا راستہ روکنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ آپ لوگوں کی تعاون کے بغیر میں کچھ نہیں کر سکتا