ٹی او آرز مسترد:اپوزیشن کا آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس طلب

ٹی او آرز مسترد:اپوزیشن کا آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس طلب
ٹی او آرز مسترد:اپوزیشن کا آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس طلب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے ٹی او آرز مسترد ہونے کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اپوزیشن کااجلاس آج ہو گا ۔اجلاس قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی جانب سے ان کے چیمبر میں طلب کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس آج 3 بجے اپنے چیمبر میں طلب کرلیا ہے۔جبکہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے بھی اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، قومی وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور بی این پی عوامی کے پارلیمانی رہنما شریک ہوں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں