پاکستانی خاتون جہاں آرا کو امریکی صدر کی جانب سے عالمی کانفرنس میں خطاب کی دعوت

پاکستانی خاتون جہاں آرا کو امریکی صدر کی جانب سے عالمی کانفرنس میں خطاب کی ...
پاکستانی خاتون جہاں آرا کو امریکی صدر کی جانب سے عالمی کانفرنس میں خطاب کی دعوت

  

واشنگٹن (صباح نیوز)ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان کی ممتاز شخصیت جہاں آرا کو امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاﺅس مدعو کیا ہے جہاں وہ سٹینفرڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی ساتویں گلوبل انٹرپرنیئرشپ کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ جہاں آرا پاکستان کے ایک بڑے سافٹ وئیر ہاﺅس کی سربراہ اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ملک میں انتہائی سرگرم شخصیت کے حوالے سے پہچان رکھتی ہیں۔ انہیں اس کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ امریکی صدر باراک اوباما کے توسط سے موصول ہوا جو 23 اور 24 جون کو منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں جہاں آرا جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری، بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں کاروباری تنظیم کاروں کیلئے مواقع کے موضوع پر اظہار خیال کریں گی۔

مزید : بین الاقوامی