اورنج ٹرین منصوبہ، دکان کا معاوضہ نہ ملنے پر خود کو گولی مارنے والا پراپرٹی ڈیلر دم توڑ گیا

اورنج ٹرین منصوبہ، دکان کا معاوضہ نہ ملنے پر خود کو گولی مارنے والا پراپرٹی ...
اورنج ٹرین منصوبہ، دکان کا معاوضہ نہ ملنے پر خود کو گولی مارنے والا پراپرٹی ڈیلر دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) اورنج لائن ٹرین منصوبے کی زد میں آنے والی دکان کا معاوضہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکرنواب ٹاﺅن کے علاقہ میں خود کو گولی مارنے والا پراپرٹی ڈیلر 36سالہ عبدالقدیر گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ متوفی ڈیرھ سالہ بیٹی کا باپ اور 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ علی ٹاﺅن کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر 36سالہ عبدالقدیر کی دکان اورنج لائن ٹرین منصوبے کی زد میں آنے پر مسمار کر نے پرمبینہ طور پر اسے پورا معاوضہ نہ ملا جبکہ اس کا کاروبار بھی ختم ہو گیا تھا۔ جس پر تین روز قبل عبدالقدیر نے حالات سے تنگ آکر خود کو سر میں گولی مار لی وہ جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ جہاں گزشتہ روز اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقدیر کا باپ اسے جائیداد میں سے پیسے نہیں دیتا تھا۔ اس وجہ سے اس نے خود کشی کی، قدیر کی نعش گھر میں پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

مزید :

لاہور -