ہلمند میں طالبان کو چوکیوں پر حملے ، جھڑپیں ، 4 اہلکاروں سمیت 26 ہلاک

ہلمند میں طالبان کو چوکیوں پر حملے ، جھڑپیں ، 4 اہلکاروں سمیت 26 ہلاک
ہلمند میں طالبان کو چوکیوں پر حملے ، جھڑپیں ، 4 اہلکاروں سمیت 26 ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (اے پی پی) افغانستان میں سنگین جرائم اور حملوں میں ملوث ہونے کے الزام پر 6 سزایافتہ طالبان کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ 2014 ءمیں اشرف غنی کے صدر بننے کے بعد سے پہلا واقعہ ہے ۔ طالبان نے اعلان کیا ہم سزاسنانے والے ججوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ادھر صوبے ہلمند کے نواحی علاقے لشکر گاہ میں طالبان نے پولیس کی چوکیوں پر حملہ کیا۔ 3 گھنٹے جھڑپ ، طالبان نے 2 چوکیوں پر قبضے ، فوجی گاڑی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 4 پولیس اہلکار ہلاک ، 22 جنگجو، 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔ طالبان نے کمانڈر سمیت 15 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔