مصری دارالحکومت میں پولیس وین پر فائرنگ، 8اہلکار جاں بحق

مصری دارالحکومت میں پولیس وین پر فائرنگ، 8اہلکار جاں بحق
مصری دارالحکومت میں پولیس وین پر فائرنگ، 8اہلکار جاں بحق

  

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے افسر سمیت 8اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ اہکار دارالحکومت کے جنوبی حصے میں معمول کے گشت پر تھے کہ کار سوار مسلح ا فراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید : عرب دنیا