شوہر نے جلد بچے پیدا کرنے سے منع کیا لیکن اولاد کا سن کر خوشی سے پاگل ہوگئے: سعدیہ امام

شوہر نے جلد بچے پیدا کرنے سے منع کیا لیکن اولاد کا سن کر خوشی سے پاگل ہوگئے: ...
شوہر نے جلد بچے پیدا کرنے سے منع کیا لیکن اولاد کا سن کر خوشی سے پاگل ہوگئے: سعدیہ امام

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ شادی کی پہلی رات ان کے شوہر نے کہا کہ مجھے بچوں کی جلدی نہیں ہے بلکہ زندگی کا لطف اٹھایا جائے اس کے بعد بچے پیدا کرلیں گے لیکن شادی کے تھوڑے ہی عرصے میں اولاد کا سن کر میرے شوہر خوشی سے پاگل ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے بتایا کہ اکثر مرد شادی کی پہلی رات اپنی بیویوں کو بہت لمبے لمبے لیکچر دیتے ہیں لیکن میرے شوہر عدنان نے مجھے کہا کہ میری ماں اور بہنوں کی باتوں میں آکر یہ نہ کرنا کہ فوری بچہ پیدا کرلو بلکہ زندگی کا لطف لو جس کے بعد بچے پیدا کرلیں گے۔

انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ جب مجھ پر منکشف ہوا کہ میں امید سے ہوں تو میں ڈر گئی اور آدھے گھنٹے تک غسل خانے میں بیٹھی یہی سوچتی رہی کہ اپنے شوہر کو بتاوں گی تو نہ جانے ان کا کیا ردعمل ہوگا کیونکہ مجھے شادی کی پہلی رات کی بات بار بار یاد آرہی تھی ۔ میں نے اپنے شوہر کے ردعمل کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جب انہیں اس بارے میں بتایا تو وہ خوشی سے پاگل ہوگئے اور مجھے گلے لگالیا اور ناچنے لگے۔

مزید : تفریح