دعا کرو میں غریب ہوجاﺅں، پوپ کی فلاحی کارکنوں سے درخواست

دعا کرو میں غریب ہوجاﺅں، پوپ کی فلاحی کارکنوں سے درخواست
دعا کرو میں غریب ہوجاﺅں، پوپ کی فلاحی کارکنوں سے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویٹی کن (این این آئی) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک اطالوی فلاحی تنظیم کے کارکنوں کو غریبوں کے اظہار یکجہتی کرنے اور اپنے لیے غریب ہونے کی دعا کرنے کا کہا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے ڈاکٹر وِد افریقہ نامی تنظیم کے کارکنوں سے ملاقات میں غریبوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی خواہش کا اظہار کیااورکہاکہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ براہ مہربانی میرے لیے بھی دعا کیجیے کہ خدا مجھے بھی ہر دن کے ساتھ مزید غریب کرے۔اس ملاقات میں مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے سات افریقی ملکوں میں غریبوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے پر ان کارکنوں اور تنظیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر پوپ کا زور دیتے ہوئے کہنا تھاکہ صحت کوئی قابل خرید چیز نہیں ہونی چاہیے۔ یہ سب کا قدرتی حق ہے۔ اسی لیے صحت کی سہولیات اور مواقع سب کے لیے یکساں ہونے چاہئیں۔ تاہم نے انہوں نے اس حقیقت کو بھی تسلیم کیا کہ بہت سے ملکوں میں یہ بنیادی سہولیات صرف امیر افراد کے لیے ہیں۔