کرینہ کپور کو بڑے اشاعتی ادارے کی جانب سے آپ بیتی لکھنے کی آفر

کرینہ کپور کو بڑے اشاعتی ادارے کی جانب سے آپ بیتی لکھنے کی آفر
کرینہ کپور کو بڑے اشاعتی ادارے کی جانب سے آپ بیتی لکھنے کی آفر

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اداکاری میں تو اپنا لوہا منوا ہی چکی ہیں لیکن اب ”بیبو“ کے نام سے مشہور اداکارہ اپنی زندگی پر آپ بیتی بھی لکھیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی کرینہ کپورعرف بیبو کو بھارت کے ایک بڑے اشاعتی ادارے کی جانب سے اپنی آپ بیتی لکھنے کی پیش کش کی گئی ہے، اشاعتی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اداکارہ آپ بیتی میں عوام کو بتائیں کہ ابھی وہ جس مقام پر ہیں وہاں تک کا سفرانھوں نے کس طرح طے کیا۔ادارے کے ناشرین چاہتے ہیں کہ اداکارہ اپنی زندگی کے سفرکو پر لطف انداز میں لکھیں جہاں وہ زندگی کے اتار چڑھائو کو بھی واضح کریں تاہم کرینہ کپور کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔واضح ر ہے کہ بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے اپنی آپ بیتی بیان کی جن میں برصغیر کے مایہ ناز اداکار دلیپ کمار، نصیر الدین شاہ، پریم چوپڑہ اور دیو آنند شامل ہیں۔

مزید : تفریح