تحریک انصاف کے ڈی جے کا پشاور میں چالان ہوگیا

تحریک انصاف کے ڈی جے کا پشاور میں چالان ہوگیا
تحریک انصاف کے ڈی جے کا پشاور میں چالان ہوگیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے ڈی جے پشاور پہنچے تو مہمان کا چالان ہو گیا ،پاکستان تحریک انصاف کے نئے ڈی جے ولی سنز کو پشاور پہنچتے ہی ایسا جھٹکا لگا جس کا شاید انہوں نے سوچا بھی نہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں ڈی جے کی ذمہ داریان نبھانے والے لاہور کے ولی سنز پشاور پہنچے تو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے انکاچالان کردیا۔ڈی جے کی جانب سے اپنی شناخت کرائی گئی لیکن ٹریفک اہلکاروں نے ایک نہ سنی اور 300کا چالان تھما دیا۔جس کی ادائیگی کے بعد ہی ان کو خلاصی ملی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیئے انتظامات زوروشور سے جاری ہیں ۔پنڈال میںسٹیج بنا دیا گیا اور کرسیاں سجا دی گئی ہیں ۔عمران خان شام 6بجے جلسہ سے خطاب کریں گے جبکہ اس بار جلسہ میں شرکت کیلئے خواتین کو دعوت نہیں دی گئی۔

مزید : پشاور