”شادی بچوں کا کھیل نہیں “ نعمان کا فریحہ کو طلاق دینے سے انکار

”شادی بچوں کا کھیل نہیں “ نعمان کا فریحہ کو طلاق دینے سے انکار
”شادی بچوں کا کھیل نہیں “ نعمان کا فریحہ کو طلاق دینے سے انکار

  

لاہور(ویب ڈیسک) گلوکارہ فریحہ پرویز کی طرف سے طلاق کے مطالبے پر نعمان جاوید نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ شادی قائم رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ شادی نہ تو بچوں کا کھیل ہے اور نہ ہی روز روز ہوتی ہے۔ میرا شادی ختم کرنے کا بالکل کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میں فریحہ سے بہت پیار کرتا ہوں اور میں نے نیک نیتی سے شادی کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لئے فریحہ پرویز کی طرف سے طلاق کیلئے عدالت جانا انتہائی چونکا دینے والی بات ہے اور یہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل ہوتا لیکن اگر کوئی کرنا چاہے تو ۔ میں کسی حال میں فریحہ کو طلاق نہیں دینا چاہتا۔

مزید : تفریح