لاپتہ مسلمان چینی انجینئر کے اغوا کا مقدمہ درج

لاپتہ مسلمان چینی انجینئر کے اغوا کا مقدمہ درج
لاپتہ مسلمان چینی انجینئر کے اغوا کا مقدمہ درج

  

پاکپتن (ویب ڈیسک) تھانہ سٹی پولیس نے بیوی کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ بنوانے پاکپتن آنے والے چینی انجینئر کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف در ج کر لیا ، چائنیز انجینئر کے اغوا کو دو روز گزرنے کے باوجود پولیس مغوی کا سراغ نہ لگا سکی ، ڈی پی او پاکپتن کامران یوسف نے چائنیز انجینئر کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دیدی، بتایا گیا ہے کہ چائنہ کا رہائشی مسلمان انجینئر محمد یوسف پاور پراجیکٹ کراچی پر چینی انجینئر ز کے ہمراہ کام کر رہا تھا، 5 مئی کو اپنی بیوی سمیرا بی بی کے ہمراہ پاکپتن میں ڈھکی کے رہائشی اپنی بیوی کے چچا غلام حیدر کے پاس آیا ہوا تھا، 6 مئی کو وہ گھر سے کسی کام کے سلسلہ میں شہیدی بازار آیا جہاں سے پراسرار طورپر لاپتہ ہو گیا ۔

مزید : پاکپتن