حیدر آباد :ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ،مال گاڑی کی 4بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

حیدر آباد :ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ،مال گاڑی کی 4بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
حیدر آباد :ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ،مال گاڑی کی 4بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حیدرآباد میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ سے مال بردار ٹرین کی 4بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ہیں ۔دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق دھماکہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواالبتہ ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ہیں جس سے مالی نقصان ہوا ہے۔

ٹریک بند ہونے سے شالیمار ایکسپریس کو روک لیا گیا جبکہ دیگر ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل کردی گئی ہے۔سکیورٹی ادارے اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں جبکہ ریلوے حکام پٹڑی کو قابل سفر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید : حیدرآباد