چوہوں کے وائرنگ کترنے سے 2 کمروں میں آگ لگ گئی، سپریم کورٹ میں چوہا مار مہم شروع

چوہوں کے وائرنگ کترنے سے 2 کمروں میں آگ لگ گئی، سپریم کورٹ میں چوہا مار مہم ...
چوہوں کے وائرنگ کترنے سے 2 کمروں میں آگ لگ گئی، سپریم کورٹ میں چوہا مار مہم شروع

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے بعد چوہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کارخ کرلیا ہے اورسپریم کورٹ بار کے کمروں کی وائرنگ کو کتر دیا جس کے باعث 2 کمروں میں آگ لگ گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے کے قریب سپریم کورٹ بار کے زیر استعمال 2 کانفرنس رومز میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی جس پر آدھے گھنٹے میں قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی تحقیق کی گئی تو کمروں کی سیلنگ میں کچھ چوہے مردہ حالت میں پائے گئے جس سے یہ ظاہر ہوگیا کہ چوہوں نے کمروں کی وائرنگ کتر دی تھی جس کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا اور کمروں میں آگ لگ گئی۔

تحقیقاتی ٹیم کی فائنڈنگز سامنے آنے کے بعد پاکستان ورکرز ڈپارٹمنٹ کا عملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا جبکہ چوہوں کو پکڑنے کیلئے 20 چوہے دان منگوا کر مہم شروع کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ پشاور میں چوہوں نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔ ضلعی حکومت کی گزشتہ دنوں جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چوہوں نے ایک ماہ کے دوران 272 انسانوں کو نقصان پہنچایا تھاجن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید : اسلام آباد