160کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پرگاڑی چلانے والوں کو گرفتار کر لیا جائےگا،سعودی عرب میں نیا قانون متعارف

160کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پرگاڑی چلانے والوں کو گرفتار کر لیا ...
160کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پرگاڑی چلانے والوں کو گرفتار کر لیا جائےگا،سعودی عرب میں نیا قانون متعارف

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں گاڑیوں کی رفتار سے متعلق نیا ٹریفک قانون متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے تحت 160کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔ ایمریٹس 24/7ویب سائٹ کے مطابق نئے ٹریفک قانون کا اطلاق ہفتے کے روز سے کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں تقریباََ 1000افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،اس قانون کی وجہ سے حادثات اور اموات میں کمی آئے گی ۔

مصری دارالحکومت میں پولیس وین پر فائرنگ، 8اہلکار جاں بحق

ٹریفک پولیس کے ترجمان طارق الروبیان کے مطابق وہ لوگ جو 160کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے گاڑی چلائیں گے انہیں جیل کا سامنا کرنے کے لئے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سامنے پیش ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ” جو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سامنے پیش نہیں ہونگے انہیں ان کی نوکریاں سے معطل کر دیا جائے گا ،یہ نیا قانون ایسے ڈرائیورز پر زیادہ اثر انداز ہو گا جوپہلے ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کر چکے ہیں،اور وہ لوگ جنہوں نے پہلے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی انہیں صرف جرمانہ کر کے چھوڑ دیا جائے گا “۔

ہم جنس پرستی کا الزام ،داعش نے ایک اور نوجوان کو بلند عمارت سے دھکادے کر بھیانک موت دےدی

مزید : عرب دنیا