پشاور جلسے میں خواتین کو شرکت سے روکنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں: نعیم الحق

پشاور جلسے میں خواتین کو شرکت سے روکنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں: نعیم الحق
پشاور جلسے میں خواتین کو شرکت سے روکنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں: نعیم الحق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ پشاور جلسے میں خواتین کو شرکت سے روکنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور کے جلسے میں خواتین کو روکے جانے کی خبروں پر اپنے ردعمل میں ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خواتین کوجلسے میں شرکت سے روکنے کی خبریں بے بنیاد ہیں جلسہ انتظامیہ نے خواتین کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور پشاور جلسے میں بڑی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی۔

دوسری طرف ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آج کے جلسے میں خواتین کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور جلسے میں خواتین اہلکاروں کی 2 پلاٹون تعینات کی جائیں گی جبکہ جلسے کی سکیورٹی کیلئے 300 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ جلسے میں موجود کسی بھی مشتبہ شخص کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں