پاناما لیکس:جماعت اسلامی کا کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان،جیلوں کو رنگ وروغن کیا جائے، سراج الحق

پاناما لیکس:جماعت اسلامی کا کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان،جیلوں کو رنگ ...
پاناما لیکس:جماعت اسلامی کا کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان،جیلوں کو رنگ وروغن کیا جائے، سراج الحق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے پاناما لیکس کے معاملے پر کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیرصدارت مرکزی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاناما پیپرز میں پاکستانی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام سامنے آنے کے خلاف کراچی سے خیبر تک رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ٹرین مارچ شروع کیا جائے گا۔ جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ جماعت اسلامی کے ٹرین مارچ کے دوران تمام چھوٹے بڑے سٹیشنز پر عوامی اجتماعات ہوں گے.نجی ٹی کے ذرائع کے مطابق مارچ جماعت اسلامی کی ”کرپشن فری پاکستان“ مہم کا حصہ ہے جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق خود کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس نے سب کچھ کھول کررکھ دیا اورایوانوں میں بیٹھے لوگ آئندہ چند دنوں میں جیلوں میں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس والوں کے لئے اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ جائے گی جس کے لئے بلوچستان اور سندھ کی جیلوں کو بھی رنگ و روغن کر لیا جائے۔

مزید : اسلام آباد