پی کے 8 پر ضمنی انتخاب ،آج پی ٹی آئی کا جلسہ ہو گا ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی حلقے پی کے 8 پر ضمنی انتخاب کے پس منظر میں آج جلسہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کردیاہے۔جیو نیوز کے مطابق صوبائی حلقے پی کے 8 پر ضمنی انتخاب 12 مئی کو ہونے والا ہے جبکہ تحریک انصاف کا حلقہ پی کے 8 میں آج جلسہ ہوگا۔
پاناما لیکس: ایک ہی کمپنی کو بار بار شائع کیا جا رہا ہے،شریف خاندان اپنے اثاثے واپس لائے میں بھی لے آتا ہوں:علیم خان
الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کردیاہے۔ ریجنل الیکشن کمشنرنے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بڑے جلسے کرانا انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔