پی کے 8 میں جلسہ، الیکشن کمیشن کا عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری

پی کے 8 میں جلسہ، الیکشن کمیشن کا عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کو نوٹس ...
پی کے 8 میں جلسہ، الیکشن کمیشن کا عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حلقہ پی کے 8 میں جلسہ کرنے پر نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان کو بھی جلسہ نہ کرنے کی تنبیہ کر دی ہے۔

پشاور کے حلقہ پی کے 8 میں آج تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر ریجنل الیکشن کمشنرنے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بڑے جلسے کرنا انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب صوبائی الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کوبھی حلقہ پی کے 8 میں جلسہ کرنے سے منع کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرمولانا فضل الرحمان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی توان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید : پشاور