سینیٹ اجلاس میں سولر ٹیوب ویل کیلئے 8 ارب روپے بجٹ میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

سینیٹ اجلاس میں سولر ٹیوب ویل کیلئے 8 ارب روپے بجٹ میں شامل کرنے کی قرارداد ...
سینیٹ اجلاس میں سولر ٹیوب ویل کیلئے 8 ارب روپے بجٹ میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں سولر ٹیوب ویل کیلئے 8 ارب روپے بجٹ میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں سولر ٹیوب ویل کیلئے 8 ارب روپے بجٹ میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کی گئی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ سولر ٹیوب ویل کی مد میں پیسوں کا مطالبہ کرنے والے سنجیدگی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت سے 106 ارب روپے لینے ہیں البتہ فنڈز ضائع نہ کرنے کے وعدے پر بلوچستان کو سولر منصوبے کیلئے پیسے دینے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے ایک بار پھر 2018ءمیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا عزم بھی دہرایا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں