’وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا سیل کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئیں‘

’وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا سیل کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئیں‘
’وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا سیل کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئیں‘

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کامیڈین اور نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے شریک میزبان جواد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم ہاوٗس میں قائم میڈیا سیل کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں خفیہ خبر دیتے ہوئے  جواد وسیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ایک میڈیا سیل قائم ہے جو حکومت کیلئے کام کرتا ہے ۔ اس میڈیا سیل میں 38 ارکان کام کررہے ہیں جبکہ اس سیل پر 35 کروڑ روپے ماہانہ خرچ ہوتے ہیں ۔

جواد وسیم نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں قائم میڈیا سیل کے اخراجات بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے وصول کیے جاتے ہیں ، فی کمپنی پانچ کروڑ روپے لیے جاتے ہیں اور مجموعی طور پر سات کمپنیاں خرچ اٹھا رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ اپوزیشن اور بعض سینئر  صحافیوں کی طرف سے میڈیا سیل کی خبریں سامنے آئیں جس کی سربراہی مبینہ طور پر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کررہی ہیں ۔

مزید : لاہور