پشاور جلسہ میں ماڈل عینی سے بدتمیزی،لگتا ہے اسے مخالفین نے بھیجا تھا،ترجمان تحریک انصاف

پشاور جلسہ میں ماڈل عینی سے بدتمیزی،لگتا ہے اسے مخالفین نے بھیجا تھا،ترجمان ...
پشاور جلسہ میں ماڈل عینی سے بدتمیزی،لگتا ہے اسے مخالفین نے بھیجا تھا،ترجمان تحریک انصاف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ مین شرکت کیلئے آنے والی خاتون سنگر وماڈل عینی کے ساتھ پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ خاتون کو ہمارے مخالفین نے بھیجا ہے ،کیا جلسہ میں اس طرح کے بھڑکیلے لباس پہن کر کوئی خاتون آئی ہیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مخالفین نے تحریک انصاف کے خلاف ایک اور حربہ اختیار کرنے کی کوشش کی ہے،خاتون جلسہ سے پہلے وہاں کیا کرنے گئی تھیں؟ ان کاکہناتھاکہ اس خاتون کا تعلق پشاور سے نہیں ،  خاتون کے بھڑکیلے کپڑے اور حرکات بتاتے ہیں کہ اس کو کسی نے سازش کے تحت بھیجا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں