دوبارہ جلسہ گاہ جانے کااعلان ، مجھے کسی نے نہیں، دل نے بھیجا ہے ،عمران خان سے پیار کرتی ہوں :عینی خان

دوبارہ جلسہ گاہ جانے کااعلان ، مجھے کسی نے نہیں، دل نے بھیجا ہے ،عمران خان سے ...
دوبارہ جلسہ گاہ جانے کااعلان ، مجھے کسی نے نہیں، دل نے بھیجا ہے ،عمران خان سے پیار کرتی ہوں :عینی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل عینی خان نے دوبارہ رجلسہ گاہ میں جانے کااعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ وہ دوبارہ جلسہ گاہ جائیں گی ،وہ کسی کے کہنے پر جلسے میں نہیں آئیں بلکہ وہ اپنے دل کے کہنے پر یہاں آئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عینی کا کہناتھا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کیلئے آئیں ہیں کیونکہ وہ ان سے دل سے پیار کرتی ہیں اور اسی دل کے کہنے پر وہ ان سے ملنے کیلئے آئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں بھیجا ہے ،میں کسی کی غلام نہیں ہوں بلکہ اپنی مرضی سے یہاں آئی ہوں ،کسی کارکن نے مجھ سے بدتمیزی نہیں کی بس ایک شخص نے میرے بازو پر چٹکی کاٹی تھی اور تمام لوگ میرے ساتھ تصاویر بنانا چاہتے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ وہ دوبارہ جلسہ گاہ میں جائیں گی اورعمران خان سے ملاقات کریں گی ۔
ان کا کہناتھا کہ میں عمران خان کی مداح ہوں اور  جنہوں نے بد تمیزی کرنے کی کوشش کی وہ انہیں معاف کرتیں ہیں ۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ماڈل کو کارکنوں کی جانب سے جلسہ گاہ میں آنے پر گھیر لیا گیاتھا اور ان سے بد تمیزی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ۔کچھ دیر قبل پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا تھا کہ خاتون کو ہمارے مخالفین نے بھیجا ہے ،کیا جلسہ میں اس طرح کے بھڑکیلے لباس پہن کر کوئی خاتون آئی ہیں۔