آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کافیصلہ کر لیا گیا

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید ...
آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کافیصلہ کر لیا گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس کے تفتیش کے نظا م کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران تفتیشی نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیا گیاہے ،ترجمان پنجاب پولیس کاکہناہے کہ تفتیش کیلئے پہلا پام سکینر خرید لیا گیاہے ،پام سکینرآزمائشی بنیادوں پر جیلوں میں دیا جائے گا اس کے بعد تمام اضلاع کو فراہم کیا جائے گا ،پولیس کے آپریشنل سٹا ف کو نیٹ سے بنی پی کیپ دینے کے حکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہناتھا کہ ڈولفن فورس کو گرمیوں کیلئے نئے یونیفارم دینے کا حکم دیدیا گیاہے ۔

مزید : لاہور