نوجوان لڑکی جسے بس ڈرائیور کے پیار میں پاگل ہونے پر جیل میں ڈال دیا گیا، ایسی تفصیلات کہ جان کر لوگ لفظ پیار سے ہی گھبرانے لگیں

نوجوان لڑکی جسے بس ڈرائیور کے پیار میں پاگل ہونے پر جیل میں ڈال دیا گیا، ایسی ...
نوجوان لڑکی جسے بس ڈرائیور کے پیار میں پاگل ہونے پر جیل میں ڈال دیا گیا، ایسی تفصیلات کہ جان کر لوگ لفظ پیار سے ہی گھبرانے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکیوں کا پیچھا کرنے پر لڑکوں کی ٹھکائی ہونے اور جیل جانے کے واقعات تو اکثر سامنے آتے رہتے ہیں مگر برطانیہ میں ایک لڑکے کا پیچھا کرنے پر ایک لڑکی کو 2سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ آئمرے مارٹن نامی شخص بس ڈرائیور ہے۔ 2012ءمیں پہلی بار اس کی بس میں 22سالہ چارلی ہوویلز نامی لڑکی نے سفر کیا اوراس کی محبت میں گرفتار ہو گئی اور 3سال تک اس کا پیچھا کرتی رہی۔ وہ اس کی بس میں باقاعدگی سے سفر کرتی، اس کے علاوہ وہ جہاں جاتا وہیں آ دھمکتی۔ چارلی نے مارٹن کو اس عرصے کے دوران فیس بک پر 500سے زائد پیغامات بھی بھیجے۔

’مجھے تم سے برہنہ شادی کرنی ہے ‘ یورپی لڑکی ایسی شادی کی تقریب کہ تمام دنیا حیران رہ گئی
رپورٹ کے مطابق مارٹن نے چارلی سے جان چھڑانے کے لیے پولیس کو اس کی رپورٹ کر دی، پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا اور اسے مختصر وقت کے لیے جیل کی سزائی ہوئی مگر اس نے باہر آتے ہی دوبارہ اس کا پیچھا شروع کر دیا۔ کچھ عرصہ بعد مارٹن پھر عدالت چلا گیا اور اس بار آکسفورڈ کراﺅن کورٹ نے چارلی کو دو سال کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔مارٹن کا کہنا تھا کہ ”چارلی کے مسلسل پیچھا کرنے کی وجہ سے میں خوفزدہ ہو گیا تھا، اس نے میری زندگی کو جہنم بنا دیا تھا۔ وہ میری بس میں سوار ہو جاتی اور وہیں سب کے سامنے مجھ سے اظہار محبت کرنا شروع کر دیتی۔ایک بار اس نے میرے چہرے پر پانی پھینک دیا۔ ایک لمحے کے لیے میں انتہائی خوفزدہ ہو گیا، مجھے لگا کہ اس نے تیزاب پھینکا ہے مگر خوش قسمتی سے یہ پانی ہی تھا۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -