وزیراعظم پارلیمنٹ میں آ کر پاناما پیپرز کے حوالے سے جواب دیں گے:وفاقی وزیر نجکاری محمد زبیر

وزیراعظم پارلیمنٹ میں آ کر پاناما پیپرز کے حوالے سے جواب دیں گے:وفاقی وزیر ...
وزیراعظم پارلیمنٹ میں آ کر پاناما پیپرز کے حوالے سے جواب دیں گے:وفاقی وزیر نجکاری محمد زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر نجکاری محمد زبیر نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف پانامہ پیپر زکے حوالے سے پارلیمنٹ میں آ کر جواب دیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے پروگرام میں محمد زبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے بچوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ،وہ بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح کاروبار کر ہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم  اپنی فیملی کا نام کلیئر کروانا چاہتے ہیں ،نوازشریف پارلیمنٹ میں آ کر پاناما پیپرز کے حوالے سے جواب دیں گے ۔محمد زیبرکا کہناتھا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی بہنوں سے بھی کمپنیوں کا پوچھیں گے ،نوازشریف کو ہٹانے کا اپوزیشن کو کوئی اور طریقہ نہیں نظر آرہا ۔وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں آکر جواب دینے پر ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے نوازشریف کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نوازشریف کی جانب سے دونوں ایوانوں میں آ کر جواب دینے تک بائیکاٹ کا اعلان کیا گیاہے اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے آج بھی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جس پر اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔دو روز قبل نوازشریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاتھا کہ نوازشریف کمیشن کے علاوہ کسی بھی فورم پر جا کر جواب نہیں دیں گے وہ صرف تحقیقاتی کمیشن کے سامنے ہی تفصیلات پیش کریں گے لیکن اب حکومت کی جانب سے حکمت عملی تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ وفاقی وزیر نجکاری محمد زبیر نے وزیراعظم کے اسمبلی میں آ کر جواب دینے کی تصدیق کی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -