پاناما لیکس میں سابق سینیٹر رخسانہ زبیری کا نام غلطی سے آیا ہے: عمر چیمہ

پاناما لیکس میں سابق سینیٹر رخسانہ زبیری کا نام غلطی سے آیا ہے: عمر چیمہ
پاناما لیکس میں سابق سینیٹر رخسانہ زبیری کا نام غلطی سے آیا ہے: عمر چیمہ

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی آئی جے کے رکن پاکستانی صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں پیپلز پارٹی کی رہنماء اور سابق سینیٹر رخسانہ زبیری کا نام غلطی سے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی عمر چیمہ نے جیو ٹی وی کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر رخسانہ زبیری کا کوئی آف شور اکاؤنٹ نہیں ہے اور پاناما پیپرز میں ان کا نام غلطی سے شائع ہوا ہے۔

مزید جانئے: پاناما لیکس کا دوسرا دھماکہ، عبدالعلیم خان، زلفی بخاری،سیٹھ عابد ، شرمین عبید چنائے کی والدہ سمیت 400 پاکستانی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے

مزید : اسلام آباد