عمران خان ناکام جلسے کو چھپانے کیلئے رات کا سہارا لیتے ہیں :پرویز رشید

عمران خان ناکام جلسے کو چھپانے کیلئے رات کا سہارا لیتے ہیں :پرویز رشید
عمران خان ناکام جلسے کو چھپانے کیلئے رات کا سہارا لیتے ہیں :پرویز رشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پر ویز رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم کا جلسہ دن کی روشنی میں ہواتھا جبکہ عمران خان ناکام جلسے کو چھپانے کیلئے رات کا سہارا لیتے ہیں ۔

پشاور میں عمران خان کے جلسے سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے پرویز رشید کا کہناتھا کہ عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں کے ناکارہ ہونے سے گھبرا رہے ہیں ،عمران خان کی اے ٹی ایمز منظر عام پر آ گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مشرف کے ساتھیوں کو گنتے ہوئے اپنا نام بھول جاتے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے کے پی کے کے وسائل استعمال کیے ہیں ،صوبے کے عوام کو تین سال میں کوئی نیا منصوبہ نظر نہیں آیاہے۔

مزید : اسلام آباد