گوجرانوالہ میں حساس ادارو ں اور پولیس کا سرچ آپریشن ،30افراد زیر حراست
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک )حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے 30مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ صدر کی حدود میں مشترکہ سرچ آپریشن کر کے 30مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے ۔گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔