پاکستانیوں کے بیرون ملک رکھے ہوئے پیسوں کا ایک تہائی بھی واپس آجائے تو ملک کا قرضہ اتر سکتا ہے :اسد عمر

پاکستانیوں کے بیرون ملک رکھے ہوئے پیسوں کا ایک تہائی بھی واپس آجائے تو ملک کا ...
پاکستانیوں کے بیرون ملک رکھے ہوئے پیسوں کا ایک تہائی بھی واپس آجائے تو ملک کا قرضہ اتر سکتا ہے :اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصا ف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک رکھے ہوئے پیسوں کا ایک تہائی بھی واپس آجائے تو ملک کا قرضہ اتر سکتا ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کا قرضہ 70ارب ڈالر ہے ،اگر باہر کے ممالک سے 200ارب ڈالر کا ایک تہائی واپس آ جائے تو ملک کا قرضہ اتر جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دولت کو چھپانا معیشت کے لیے بہت بڑا ایشو ہے ،پاکستانیوں سے آف شور کمپنیوں کے لیے اثاثوں کا ذریعہ معلوم کرنا چاہیے ۔

مزید :

قومی -