وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ ، نیا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوگا: نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم ترین اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس کی سفارشات اور رپورٹ کو فوری طور پر منظر عام پر نہیں لایا جائے گا اور نہ ہی وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے ڈان لیکس کے حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا .
سعودی عرب میں وین ڈرائیور گاڑی چلاتے اچانک بے ہوش ہوگیا تو وین میں سوار نواجوان لڑکی نے حیران کن کام کر ڈالا، اس انداز میں ڈرائیور کی جان بچائی کہ پوری دنیا داد دینے پر مجبور ہوگئی
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز ‘‘نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں ڈان لیکس کی رپورٹ فی الحال منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات جاری کرنے میں کچھ وقت تاخیر کا فیصلہ ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹ کے ذریعے مسترد کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی تمام سفارشات پر من و عن عمل کیا گیا جب کہ سفارشات پر اجلاس نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی ایسا نکتہ نہیں جس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
25 سالہ لڑکی کی 76 سالہ مرد سے شادی، کچھ ہی عرصے بعد آدمی کی موت ہوگئی تو بیوہ لڑکی نے سب سے پہلے کیا شرمناک کام کیا؟ جان کر مرد کسی پر بھی اعتبار کرنے سے پہلے بار بار سوچیں گے
سفارشات پرعملدرآمد کے دوران فیصلہ مسترد کرنے کے ٹویٹ پر اجلاس کے شرکاءنے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارشات کے قابل عمل حصے پروزیراعظم کے دفترسے عمل درآمد ہوچکا ہے، یہ عملدرآمد رپورٹ کے پیرا18 میں دی گئی سفارشات پرایکشن کی صورت میں کیا گیا۔ جب کہ اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ کسی کو تحفظات ہیں تو حکومت کو آگاہ کیا جائے۔
آصف زرداری سے رحمان ملک کی ملاقات،ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
جیوز نیوز کے مطابق آج کااجلاس مشاورتی نوعیت کاتھا، آیندہ ایک دو روز میں مشاورتی اجلاس کا ایک اور دور ہو گا جس میں مزید لوگوں کو بھی مدعو کیا جائے گا، اگرکسی مزید سفارش پر عملدرآمد کی ضرورت ہے تو بتایا جائےگا۔