شامی اداکارہ کے لاکھوں پرستار، جنازے میں صرف 9 لوگ شریک

شامی اداکارہ کے لاکھوں پرستار، جنازے میں صرف 9 لوگ شریک
شامی اداکارہ کے لاکھوں پرستار، جنازے میں صرف 9 لوگ شریک

  

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا میں انسان کے ساتھ کئی لوگ جڑے ہوتے ہیں ، مگر اس کے قریبی لوگوں کے بارے میں پتا اس وقت چلتا ہے جب وہ دنیا سے کوچ کرتا ہے، اسے تب احساس ہوتا ہے کہ اس کے دنیا میں نہ ہونے کی وجہ سے کس کو سب سے زیادہ فرق پڑتا ہے، ایسا ہی معروف شامی اداکارہ نجاح حفیظ کے ساتھ ہوا جن کے لاکھوں پرستار ہیں مگر ان کے جنازے میں صرف9افراد نے شرکت کی ، مگر ان افراد میں اداکارہ کا کوئی بھی قریبی نہیں تھا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ ، نیا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوگا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق نجاح حفیظ شام کے فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی اداکارہ سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے مختلف کرداروں کو نبھا کر اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ عرب دنیا میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔ نجاح حفیظ کا گذشتہ دنوں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں انتقال میںہوا۔ انتقال کے وقت ان کی آخری رسومات میں صرف 9 افراد ہی شریک ہوئے جن میں سے کچھ اسپتال کا عملہ اور کچھ راہ گیر تھے۔ شامی اداکارہ پر زوال آیا تو وہ گمنامی کی زندگی گزار رہی تھیں اور اسی میں ان کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔

مزید :

تفریح -