"کیا چاہا ،کیا ہوگیا:بیوی کی عمر کم کرانے کے چکر میں شوہر کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

"کیا چاہا ،کیا ہوگیا:بیوی کی عمر کم کرانے کے چکر میں شوہر کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شادی کو پچیس سال ہو چکے تھے اور جوڑا سلور جوبلی منارہا تھا۔ تقریب کے دوران اچانک ایک پری نمودار ہوی اور جوڑے سے کہا۔” تم دونوں نے ہنستے کھیلتے دن گزارے ہیں۔ میں بہت خوش ہوںاور تمہاری ایک ایک خواہش پوری کر سکتی ہوں۔“

بیوی نے کہا۔” میں دنیا کی سیر کرنا چاہتی ہوں۔“

پری نے اپنی چھڑی گھمائی، ایک گونج پیدا ہوئی اور بیوی کے ہاتھ میں ہوائی جہاز کا ٹکٹ آ گیا۔

اب ساٹھ سالہ شوہر کی باری تھی۔ وہ کچھ سوچ کر شرماتے ہوئے بولا۔”میں.... میں چاہتا ہوں کہ میری بیوی مجھ سے تیس سال چھوٹی ہو جائے۔“

پری نے چھڑی ہلائی اور گونج پیدا ہوئی۔ شوہر نوّے سال کا ہو گیا تھا۔

(ناصر سید،مانچسٹر)

مزید : لافٹر