امریکا عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے: ایرانی صدرکا ردعمل
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ امریکا نے ہمیشہ بغیر ثبوت کے ایران کی مخالفت کی اور ایٹمی معاہدے سے متعلق جھوٹ بولا جبکہ ایران نے اب تک جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے جبکہآئی اےای اے نے تصدیق بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کبھی جوہری معاہدے سے مخلص ہی نہیں تھااور ہمیشہ ایران کے خلاف برسرپیکار رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے اعلان کرتے ہوئے دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔