4گھنٹے سے زیادہ ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی کا ویزہ جاری کرنے کا اعلان 

4گھنٹے سے زیادہ ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی کا ویزہ جاری کرنے کا اعلان 
4گھنٹے سے زیادہ ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی کا ویزہ جاری کرنے کا اعلان 

  

دبئی(این این آئی) دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ طویل وقت کے لئے ٹرانزٹ مسافراگر دبئی گھومنا چاہیں تو انہیں مختصر مدت کا ویزہ دیا جائے گا جبکہ کم وقت کے ٹرانزٹ مسافروں کو ایئر پورٹ پر ہی دبئی کے اہم ترین مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

عرب ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر کم وقت کے ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی کے اہم ترین مقامات کے بارے میں معلوم فراہم کرنے کے متعدد ذرائع ہیں جن میں ویڈیوز کے علاوہ جدید ترین ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ 4گھنٹے سے زیادہ ٹرانزٹ مسافروں کو ویزہ دیا جائے گا جبکہ اس سے کم مدت کے ٹرانزٹ مسافروں کو ڈی ایکس بی پلس ٹیکنالوجی کی مدد سے دبئی کے اہم ترین مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

مزید : بین الاقوامی