سٹاک مارکیٹ ، سرمایہ کاروں کا محتاط ، مندا جاری انڈیکس میں 312پوائنٹس کی کمی

سٹاک مارکیٹ ، سرمایہ کاروں کا محتاط ، مندا جاری انڈیکس میں 312پوائنٹس کی کمی

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 44300،44200اور44100کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید 50ارب24 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت17.62فیصدزائد جبکہ71.15فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی 44439کی بلندسطح پر ریکارڈ کیاگیا تاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای 100انڈیکس 4400پوائنٹس کی سطح سے بھی گرگیا تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک مرتبہ پھرسرمایہ آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی 44000کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس311.56پوائنٹس کمی سے44066.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے86کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،259کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید50ارب 24کروڑ 18لاکھ 49ہزار194روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر90کھرب96ارب12 کروڑ11 لاکھ54ہزار44روپے ہو گئی ۔منگل کو15کروڑ35 لاکھ14 ہزار800شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوپیر کی نسبت2کروڑ30لاکھ 6ہزار730شیئرززائدہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت325.49روپے اضافے سے8499.99روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت197.50روپے اضافے سے8100.00روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی سائفرٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت65.56روپے کمی سے1705.47 روپے اورہینوپاک موٹرزکے حصص کی قیمت26.32روپے کمی سے1092.93روپے ہو گئی ۔منگل کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ 11لاکھ 59ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے کمی سے11.75روپے اوراینگروپولیمرکی سرگرمیاں 81 لاکھ 83ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت23پیسے اضافے سے36.73روپے پر ہوگئی ۔منگل کو کے ایس ای30 انڈیکس180.91پوائنٹس کمی سے21596.65پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس352.40پوائنٹس کمی سے75527.73 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس168.24پوائنٹس کمی سے31974.56پوائنٹس ہو گئی ۔

مزید : کامرس