فاسفورس و نمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثرکررہی ہے، محکمہ لائیوسٹاک

فاسفورس و نمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثرکررہی ہے، محکمہ ...

لاہور(کامرس رپورٹر )فاسفورس و نمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثرکررہی ہے لہذالائیوسٹاک فارمرزمذکورہ کمی کوپورا کرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ نمکیات کو مویشیوں و جانوروں کی خوراک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور یہ نمکیات مختلف طریقوں سے جانورو ں کو فراہم کئے جاتے ہیں کیونکہ ان کی کمی جانوروں افزائش نسل اور کام کرنے کی صلاحیت کوکم کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ دینے والے مویشیوں میں دودھ کی مقداراورصحتمند گوشت کی پیداواری صلاحیت آہستہ آہستہ کم ہونے کا موجب بھی فاسفورس اور دیگر نمکیات کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات جو چارہ جانوروں کو فراہم کررہے ہیں وہ نمکیات کے مقررہ معیارپرپورانہیں اترتا۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کو چاہئیے کہ وہ سبز چارہ کاشت کرتے ہوئے زمین میں فاسفورسی کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں تاکہ مویشیوں وجانوروں کی دودھ وگوشت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ممکن بنایاجاسکے۔

مزید : کامرس