ایکزونوبل اور جین بولے کا مابین معاہدہ

ایکزونوبل اور جین بولے کا مابین معاہدہ

لاہور(پ ر)ایکزونوبل اور جین بولے لگژری کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت رواں سال دنیا کی پہلی ڈائمنڈ کوٹڈ ملٹی ہل بڑی کشتی سامنے لائی جائے گی ۔ ایکزونوبل کی جدید رنگ اور ایپلی کیشن میں مہارت کے ساتھ جین بولے لگژری کے ساتھ مل کر ڈائمنڈ کوٹنگ کا جدت انگیز طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ دونوں اداروں نے قدرتی ڈائمنڈز کو اعلیٰ معیار کی کوٹنگ میں تبدیل کیا ہے جس کی بدولت تقریبا ہر سطح پر چمک دار فنشنگ آجاتی ہے۔ یہ نجی جہازوں اور لگژری گاڑیوں میں پہلے سے ہی زیر استعمال ہے اور اب پہلی بار ملٹی ہل بڑی کشتی 40 اوپن سن ریف پاور میں سن کنگ ڈائمنڈ کوٹنگ سامنے آئے گی۔ اس جدت انگیز کوٹنگ کے لئے بے شمار رنگوں کے پیلیٹ استعمال کئے گئے ہیں ۔ پوری اول گرپ پینٹ اسکیم میں شاندار کارکردگی کے امتزاج کے ساتھ جون بلے کے سن کنگ ڈائمنڈ کلیئر کوٹ کے ساتھ ایکزونوبل سن ریف ویسل کی شکل میں بلامقابلہ نفاست کا شاہکار حاصل کرلے گا۔ پولینڈ کے شہر گدانسک میں واقع سن ریف شپ یارڈ میں 40 اوپن سن ریف پاور (40 Open Sunreef Power)کو مکمل طور پر خصوصی انداز سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کمپنی کی بنیاد اسکے پریذیڈنٹ فرانس لیپ نے رکھی ہے۔ اس میں خصوصی انجن کی بدولت یہ بڑی کشتی 60 ناٹس سے بھی زائد رفتار کے ساتھ فاصلہ طے کرسکتی ہے اور اسے اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تیزرفتاری کے دوران بھی کشتی میں سوار افراد کا توازن مستحکم اور سفر آرام دہ رہے۔ چمکدار روشن سن کنگ ڈائمنڈ کوٹنگ ٹاپ کوٹ دنیا کا واحد قدرتی اعلیٰ معیار کا ڈائمنڈ کوٹنگ ہے جو حیران کن طور پر کسی بھی سطح کو خوبصورت بنادیتا ہے جبکہ اسکے ساتھ تمام خصوصیات بھی برقرار رکھتا ہے۔ یہ کوٹنگ رولس رائس اور بینٹلے گاڑیوں اور بوباڈئیر گلوبل ایکسپریس ایئرکرافٹ میں بھی استعمال ہوچکی ہے۔

مزید : کامرس