ایف پی سی سی آئی کے دونمائندے اکنا مک ریفر زم کمیٹی میں شامل کئے جائیں ،سید مظہر علی نا صر

ایف پی سی سی آئی کے دونمائندے اکنا مک ریفر زم کمیٹی میں شامل کئے جائیں ،سید ...

کرا چی (این این آئی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈانڈسٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے سنیئر نائب صدر و چیئر مین بجٹ ایڈ وائز ری کو نسل سید مظہر علی نا صر نے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتا ح اسما عیل پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کم از کم 2نما ئندے ایف پی سی سی آئی کے اکنا مک ریفر زم کمیٹی میں شامل کیئے جائیں ۔ یہ کمیٹی حال ہی میں معیشت میں تر قی کے سلسلے میں ازسر نو جا ئز ہ لے گی اور اپنا سفارشات پیش کر ے گی۔انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی ٹر یڈ اور انڈ سٹری میں اپیکس با ڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور قو می معیشت میں ایک اہم اسٹاک ہو لڈر بھی ہے اور قو می معیشت کے مختلف مسا ئل پر گہر ی نظر رکھنے کے علاوہ کئی مسائل کے حل پر بھی نظر ہے جو آجکل ملک کو نئے چیلنج کی صور ت میں در پیش ہیں ۔

مزید : کامرس